Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جانے سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جانے سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جانے سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے، علیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...