Home سیاست پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران پر مزاحمت پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران پر مزاحمت پر مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران پر مزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیاگیا۔ پولیس نے رات کو ہی عامر مغل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عامر مغل ہاتھ میں لوہے کا راڈ اٹھائے وہاں پہنچے۔ عامر مغل کے ساتھ دیگر لوگ بھی تھے۔ عامر مغل اور ان کے ساتھیوں نے لوہے کے روڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہوئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...