Home سیاست فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

Share
Share

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بنچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود فوجی عدالتیں غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 6رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے تھے۔

سماعت شروع ہوئی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ہم بنچ پر اعتراضات کو پہلے سنیں گے۔جواد ایس خواجہ کے وکیل بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔

لاہور بار کے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نا دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاوٴں۔

عدالت نے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بجھوا دیا۔ عدالت نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لارجربنچ تشکیل دے، ملٹری کورٹس کے سویلین کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار رہے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...