Home sticky post قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے،بیرسٹر سیف

قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں کہ قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے عیش وعشرت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی ا?ئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں کہ قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟
ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، اس کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپیسے بھی کم ہونی چاہیے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کریں۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...