Home سیاست ‎لاپتا افراد سے متعلق کیسز، لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری

‎لاپتا افراد سے متعلق کیسز، لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری

Share
Share

اسلام آباد: لاپتا افراد سے متعلق کیسز کی براہ راست سماعت کے لیے لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری کردیا گیا ہے، جس پر لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاپتا افراد کے کیسز کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے تاحال کوئی کیس براہ راست نشر نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد کے کیسز کی لائیو اسٹڑیمنگ کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ میں بھی کچھ مقدمات کی سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا تھا، جس میں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی شامل تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...