Home highlight سی سی آئی کا اجلاس ری شیڈول، آج شام متوقع

سی سی آئی کا اجلاس ری شیڈول، آج شام متوقع

Share
Share

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔
بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Share
Related Articles

اداکارہ دیا مرزا کی زندگی کے کئی پہلو عوام کی نظر سے اوجھل؟

ممبئی :اداکارہ دیا مرزا کی زندگی کے کئی پہلو عوام کی نظر...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان...

چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور...

اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ...