Home سیاست سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاوٴس اسلام آباد سیل کردیا

سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاوٴس اسلام آباد سیل کردیا

Share
Share

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں خیبرپختونخواہ ہاوٴس سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ ہاوٴس کے متعدد بلاک سیل کردیے گئے۔ کے پی ہاوٴس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔

سی ڈی اے کا موٴقف ہے کہ کے پی کے ہاوٴس کی لیز ختم ہونے پر سی ڈی اے نے اس کی انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے، جن میں سے آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کے پی ہاوٴس کی تجدید کروائی جائے، مگر کے پی ہاوٴس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی۔

اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ہاوٴس کو سیل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور جمعے کو خیبر پختونخوا سے قافلے کی شکل میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے اور حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بہت مشکل سے ہفتے کو اسلام ا?باد پہنچے جہاں وہ خیبرپختونخوا ہاوٴس میں گئے اور وہاں غائب ہوگئے۔

کے پی حکومت اور پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس کی تردید کی۔ چوبیس گھنٹوں بعد لاپتہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمودار ہوئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...