APP50-03 MULTAN: August 03 - People from different walks lights-up the earth lamps in memory of Shuhada to mark Police Martyrs Day (Youm-e-Shuhada) at SP Chowk. APP photo by Safdar Abbas
Home نیوز پاکستان ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

Share
Share

ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے تقریبات کا انعقا

فوٹو فائل

کراچی: پولیس کے شہید افسران اوراہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھرمیں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا ۔

یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد ہوئیں جس میں ملک کی داخلی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری پیغامات میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں یوم شہداء پولیس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین تعلیمی کارکردگی کے حامل شہدا پولیس کے بچوں میں 65 لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔

شہدا پولیس کے بچوں کی بائیسکلز سمیت دیگر تحائف سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ شہداء پولیس کے بچوں اور اہلخانہ نے شہدا کی یاد میں نظمیں اور ٹربیوٹ مضامین پیش کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کیا۔

راولپنڈی میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، سمیت سینئر افسران سمیت شہداء پولیس کے عزیز واقارب نے شرکت کی، سینئرافسران اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اسلام آباد میں یادگار شہداء پولیس لائنز میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا، ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جبکہ سلامی میں شہداء کی فیمیلیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر افسران و ملازمان، شہداء کے ورثاء اور موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے شہداء کے ورثاء کا بطور مہمان خصوصی تقریب میں استقبال کیا۔ تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعلیٰ نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس صوبے کی امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، حکومت شہداء کے خاندانوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

تقریب میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان غزالہ گولا، صوبائی وزراء راحیلہ حمید درانی، بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ائی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، اور آئی جی ایف سی نارتھ سمیت شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...