Home نیوز پاکستان پنجاب میں ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا

پنجاب میں ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا

Share
Share

 

لاہور: پنجاب میں ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا، ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت تین ماڈل کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تین ماڈل کی اصولی منظوری اور پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

’’ اپنی چھت اپنا گھر ‘‘ پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کی سہولت کے لیے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا۔

مریم نواز کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے لیے خصوصی پورٹل تیار کرے گا۔ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ اسکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ اسکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کی اقساط ادا کریں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ اسکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی دے گی۔ کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لیے بلا سود قرض ملے گا۔

مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...