Home سیاست آرمی ایکٹ کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں، سلمان اکرم راجا

آرمی ایکٹ کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں، سلمان اکرم راجا

Share
Share

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت نے کہا آرمی ایکٹ کی شق 2 ڈی 1 اور 2 ڈی 2 کالعدم ہیں، یہ شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شق کے تحت جو مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلا وہ کالعدم تصور ہوگا۔

سینئر قانون دان نے مزید کہا کہ جن سویلین کوملٹری کورٹس نے سزا دی ان کے مقدمات دوبارہ کھلنے چاہئیں۔

سلمان اکرم راجانے کہا کہ ملٹری کورٹس کی سزا کو ختم ہونا چاہیے، اگر الزام ہے تو عام عدالت میں چلنا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...