Home نیوز پاکستان چاہت فتح علی خان کا سیاست کا خواب ادھورہ رہ گیا

چاہت فتح علی خان کا سیاست کا خواب ادھورہ رہ گیا

Share
Share

لاہور: سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کا سیاست میں انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا، الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور قانون سازوں سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قانون سازی کریں تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں میری سکروٹنی تھی، ریٹرننگ آفیسر نے دوہری شہریت کو بنیاد بنا کر میرے کاغذت نامزدگی کو واپس کر دیا جبکہ پاکستان کے آئین میں ہے ایک عام شہری دوہری شہریت رکھ سکتا ہے تو اسے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ماہ کروڑوں روپے پاکستان بھجواتے ہیں جس سے ملک کی معیشت میں استحکام آتا ہے اس لیے تارکین وطن کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لے کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 128سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو دوہری شہریت کے باعث مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...