Home سیاست توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن ذاتی حیثیت میں طلب

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن ذاتی حیثیت میں طلب

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کمیشن کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 2020 میں صوبے میں اسپتالوں، لیبارٹریز اور کلینکس میں قیمتوں کے تعین کا فیصلہ دیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق فیصلے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کو اسپتالوں، لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹ کے قیمتیں متعین کرنے کا حکم دیا تھا، مگر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...