Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی مریم نواز اور فریال تالپور سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگے،میں بھی معافی مانگ لوں گا،خواجہ آصف

چیئرمین پی ٹی آئی مریم نواز اور فریال تالپور سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگے،میں بھی معافی مانگ لوں گا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے مریم نواز اور فریال تالپور سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگے، پھر میں معافی مانگ لوں گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے روز پی ٹی آئی کی خواتین ارکان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج میں نے سینیٹ میں بھی اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔ میں نے عمومی بات کی، کسی خاتون کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز اور فریال خواتین نہیں تھیں ؟۔ اِن کے لیڈر نے اِن خواتین کی جو تربیت کی ہے وہی سامنے آرہی ہے۔ ان کا لیڈر صنفی امتیاز پر گفتگو کرتا رہا ہے۔ اگر آپ کا لیڈر مریم نواز اور فریال تالپور کے بارے میں جو کہا، اس پر معافی مانگ لے تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ہماری آنکھ کا تنکا نظر آتا ہے، لیکن اپنی آنکھ کا شہتیر نظر کیوں نہیں آتا۔ صنفی امتیاز کی باتیں میں نے نہیں کیں۔ میری تربیت نوازشریف نے کی ہے تو انْ کا نام آئے گا۔ اِن کی تربیت چیئرمین پی ٹی آئی نے کی ہے تو اسی کا نام آئے گا۔

Share
Related Articles

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، پارٹی وسیاسی امور پر گفتگو

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے...

ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان آمد؛ طالبان وزیراعظم سے ملاقات کی

کابل:ایرانی وزیر خارجہ کی 8 سال بعد افغانستان پہنچ گئے ۔طالبان وزیراعظم...