Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے،

چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور و اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...