Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے زریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی۔

درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے،کیس کے حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے۔

آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انہوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...