Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی سزا معطلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 24 اگست کو دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی سمیت جیل میں سہولیات سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے بتایا کہ اٹک جیل انتظامیہ نے ہماری ملاقات نہیں کرائی۔عدالتی استفسار پر وکیل بابر اعوان نے بتایا قانون کے مطابق تو ملاقات کی کوئی پابندی نہیں۔۔عدالتی حکم نامہ پر عمل نہیں ہوا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج اٹک نے جیل میں دیکھا ہے کہ کیسے سابق وزیر اعظم کو رکھا گیا ہے۔بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے سی سی ٹی سی کیمروں سے پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ عدالت ہماری سزا معطلی کی درخواست جلد سن کر فیصلہ کرے۔وکیل الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کا مصدقہ ریکارڈ موجود نہ ہونے کا موقف اپناتے ہوئے تیاری کیلئے دو ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات میں کوئی ممانعت نہیں ہے، ہم نے گزشتہ سماعت پر جیل رولز بھی دیکھے تھے۔ہم کچھ وقت الیکشن کمیشن کو دے دیتے ہیں لیکن دو ہفتے نہیں دیں گے۔

لطیف کھوسہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر زیادتی ہو گی، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا صرف تین سال کی ہے۔جیل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔سزا غیرقانونی ہے۔ عدالت نے 24 اگست کو سزا معطلی کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...