Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، پرویز الہٰی

چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، پرویز الہٰی

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی

کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔

صدر تحریک انصاف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

ان مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی۔

قبل ازیں چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے صدر تحریک انصاف کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...