Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت کی جانب سے سزا دیے جانے کے بعد ان کا حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں 10 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے۔

اس درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حقِ دفاع بحال کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...