Home سیاست مشکل وقت میں چیلنجز زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹ لیں گے،بلاول بھٹو کا طلبہ سے مکالمہ

مشکل وقت میں چیلنجز زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹ لیں گے،بلاول بھٹو کا طلبہ سے مکالمہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومتی مشینری پر زیادہ تر مافیا کا قبضہ ہے۔

طلبہ سے مکالمہ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا منشور تیار کیا، پیپلز پارٹی کے منشور میں میرا عوامی معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان خطرے میں ہے، پوری دنیا کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اشرافیہ کی تمام سبسڈی کو ختم کریں گے، اشرافیہ کو ملنے والی رقوم عام عوام پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے گرین جابز کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، مشکل وقت میں چیلنجز زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹ لیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...