Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 352 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 گیندوں میں 120 رنز ناٹ آؤٹ سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایلکس کیرے 69، میتھیو شارٹ 63، مارنس لبوشین 47، ٹریوس ہیڈ 6 اور کپتان سٹیو اسمتھ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد، لیام لونگسٹن، مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور برائڈن کارس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ 165 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جو روٹ 68، کپتان جوس بٹلر 23، جیمی اسمت 15، لیام لونگسٹن 14، فل سالٹ 10، برائڈن کارس 8 اور ہیری بروک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوفرا آرچر 21 اور عادل رشید 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارہوس نے 3 جبکہ ایڈم زیمپا اور مارنس لبوشین نے 2، 2 اور گلین میکسویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...