Home sticky post 4 چیمپیئنزٹرافی فائنل، کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی پرقید و بھاری جرمانے کا انتباہ

چیمپیئنزٹرافی فائنل، کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی پرقید و بھاری جرمانے کا انتباہ

Share
Share

دبئی: چیمپیئنز ٹرافی کے اتوار 9مارچ کو فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کو کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں ایک سے تین ماہ تک قید یا پانچ ہزار سے 30 ہزار درہم ( تین لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے ) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے تاکہ وہ کھیل کے مقابلوں کے دوران قوانین کی پابندی کردیں۔

خیال رہے کہ اتوار (9 مارچ ) کو دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے، اس سے قبل شائقین کو جوش جذبات میں قانون کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیےدبئی پولیس نے یہ وارننگ جاری کی ہے۔

کھیل کے میدانوں میں میچ کے دوران شائقین کے گراؤنڈ میں گھس آنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حال ہی میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پیش آیا، جہاں ایک شخص بھارت کی فتح کے بعد میدان میں گھس آیا تھا جسے سیکیورٹی نے حراست میں لے لیا تھا۔

دبئی پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ایسے کسی ناخوشگوار واقعے یا مداخلت کے سدباب کے لیے شائقین کرکٹ کو پہلے ہی خبردار کردیا ہے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...

بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند

لندن:برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے...

بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر...

ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور:مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے...