Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

364 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر کی سنچری بھی کسی کام نہ آئی۔

پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا باووما اور ریان رکیلٹن نے کیا تاہم ریان رکیلٹن 20 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹیمبا باووما 56 رنز بناکر چلتے بنے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رسی وین ڈیر ڈوسن 69، ایڈن مارکرم 31، ویان مولڈر 8 ، ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن 3، 3 ، کیشو مہاراج ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، کگیسو ربادا 16 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملر 100 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے 3، گلین فلپس اور میٹ ہنری نے 2،2 جبکہ مائیکل بریسویل اور راچن رویندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذاقی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنائے، راچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنزکیساتھ نمایاں رہے۔

کیوی اوپنرز ول ینگ اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ول ینگ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے راچن رویندرا 108، کین ولیمسن 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی چوتھی وکٹ 257 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے پانچویں وکٹ 314 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 49 رنز بناکر چلتے بنے، مائیکل بریسویل 16 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، گلین فلپس 49 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے لنگی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں،متعدد شرائط عائد

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں بڑی...

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکہ ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

نوشہرہ:خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے...

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو بہترین قرار دے دیا

لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا...

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی...