Home sticky post چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت ہائی والٹیج ٹاکرا آج ،میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا

چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت ہائی والٹیج ٹاکرا آج ،میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا

Share
Share

دبئی:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔

دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔

گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھے گی۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے کیلئے دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ سے ملاقات کی اور بھارت کو شکست دینے کی حکمت عملی تیار کی۔

چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارت کا ترانہ بجنے پر بھی دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ یہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے انہیں دیکھنا چاہیے کیا ہورہا ہے، ہم نے تو آج بھی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

ادھر پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے فینز ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مضبوط دعویدار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ گرین شرٹس سے امید کی جارہی ہے کہ رضوان کی قیادت میں کم بیک کرے گی۔

Share
Related Articles

فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی،کمپنی نے گاڑی کی قیمت بھی بتادی

کیلیفورنیا:مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...