Home سیاست چوہدری شجاعت ،اعجاز الحق ملاقات ،حکومت سازی، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

چوہدری شجاعت ،اعجاز الحق ملاقات ،حکومت سازی، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کیلئے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق، چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے ، دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماوٴں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چوہدری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیے۔

مسلم لیگ ق رہنما ء چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...