Home سیاست پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والوں کو جی آیاں نوں،مریم نواز

پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والوں کو جی آیاں نوں،مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کےلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو "جی آیاں نوں”۔

بیساکھی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے ،ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر سو پھیل جاتی ہیں، بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے،سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شامل ہے ،پنجابی تہوار بیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ منانے کا آغاز کررہے ہیں،دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم و دائم رکھے، پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...