Home نیوز پاکستان پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کا سخت نوٹس

پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کا سخت نوٹس

Share
Share

کراچی : پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری اور تنخواہوں میں عدم اضافے کے معاملے پر احتجاج کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سختی سے نوٹس لے لیا۔

سی ای او پی آئی اے عامرحیات نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شامل ملازمین کے مکمل کوائف جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس سلسلے میں سی ای او نے تمام متعلقہ شعبوں کے چیفس اور جی ایمز کو خط لکھ کر 5ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے جاری مذکورہ خط میں احتجاج میں شریک تمام ملازمین کی مکمل رپورٹ اور مزید کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین بغیر اجازت ڈیوٹی اوقات میں دفاتر سے غیرحاضر ہوتے ہیں۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ ملازمین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اور کمپنی کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی کررہے ہیں، ملازمین کا یہ طرز عمل ادارے کی بدنامی کاباعث بن رہا ہے۔

عامرحیات نے خط میں واضح کیا کہ پی آئی اے ملازمین کی جانب سے آئندہ کسی بھی احتجاج اور غیرقانونی سرگرمیوں پر سختی سے قابو پایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے قوانین اور پالسیوں کی خلاف ورزی ہے، تمام شعبوں کے انچارج ایسے ملازمین کی نشاندہی کرکے5ستمبر تک رپورٹ ارسال کریں بصورت دیگر متعلقہ شعبوں کے سربراہان ذمہ دار ہوں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...