Home سیاست چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوں گے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: ایک اور عہد تمام ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوں گے۔نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے آخری دن مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے بلکہ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی آج کریں گے۔

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ ہونے کے باعث ظہرانے اور فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہو گا، فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز شریک ہوں گے۔

فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے وکلاء ، عدالتی عملہ اور صحافی شریک ہوں گے، فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی خطاب کریں گے۔

سپریم کورٹ میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے جبکہ فل کورٹ ریفرنس سے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار کا بھی خطاب ہو گا۔

نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے عہدے کا حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل نے عشائیے میں شرکت کی، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عرفان سعادت بھی شریک تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس ارباب طاہر نے بھی عشائیے میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...