Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرعشائیہ لینے سے معذرت کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرعشائیہ لینے سے معذرت کر لی

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرکاری خرچ پر عشائیہ لینے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ کی جانب سے ججوں ان کے اہل خانہ اور وکلا نمائندوں کو عشایے کے انتظامات کے حوالے سے رجسٹرار آفس کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ میرے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے، عشائیہ پر عوام کے پیسوں سے 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔

رجسٹرار آفس خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میرے اعزاز میں عشایے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس ہوگا جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے الوداعی عشائیہ بھی دیا جائے گا اور اس کی دعوت چیف جسٹس نے قبول کرلی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے جج یا چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دینے کی روایت ہے تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس سے معذرت کرلی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...