Home سیاست ‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیرملکی دورہ، جسٹس منیب اخترآج قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیرملکی دورہ، جسٹس منیب اخترآج قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ان کی جگہ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان روانہ ہوں گے جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جسٹس منیب اختر آج بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے، غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول بھی واپس کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...