Home سیاست ‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی جانب سے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کو قلم باب کعبہ کا قیمتی تحفہ دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے قلم باب کعبہ کو توشہ خانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے توشہ خانہ سے قلم باب کعبہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

سیکرٹری چیف جسٹس نے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو اس ضمن میں خط لکھا۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد قلم باب کعبہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے 8 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات میں انہیں یہ تحفہ دیا تھا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے بھی قلم سپریم کورٹ میوزیم میں عوامی نمائش کے لیے رکھنے کی منظوری دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...