Home سیاست چیف جسٹس کاعام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ

چیف جسٹس کاعام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر فیصلے تک اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔

التوا کی استدعا پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا،اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...