Home سیاست وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: ڈی چوک اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ راولپنڈی تک پہنچ گیا جب کہ علی امین گنڈا پور اسلام آبادکے پی ہاؤس پہنچ گئے ۔

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جاری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراوٴ اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔

پی ٹی آئی قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ مرکزی قافلہ پتھر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہے جس کے پیچھے پیدل شرکاء پیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں قائم کے پی ہاوٴس میں پہنچ گئے دوسری جانب کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...