Home سیاست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رمضان میں غریبوں کو نقد پیسے دینے کی منصوبہ بندی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رمضان میں غریبوں کو نقد پیسے دینے کی منصوبہ بندی

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ نے ارکان کے ساتھ خیبرپختونخوا کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں ارکان کی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے رمضان کے مہینے میں سستے رمضان بازاروں کے قیام کے بجائے غریب عوام کو نقد پیسے دینے کی منصوبہ بندی کر لی۔

وزیراعلیٰ نے رمضان کے دوران احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو فی خاندان نقد پیسے دینے کی خواہش کا اظہار کیا، مالی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نقد پیسے دینے کا فیصلہ کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس منشور پر عوام نے ووٹ دیا ہے اس کے مطابق کام کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...