Home سیاست زیادہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں سولر سسٹم لگا کر عوام کو بجلی فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

زیادہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں سولر سسٹم لگا کر عوام کو بجلی فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ زیادہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں سولر سسٹم لگا کر عوام کو بجلی فراہم کریں گے۔

اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بجلی دو یہ (وفاق) کہتا ہے کہ بجلی نہیں اور چوری ہورہی ہے، اگر چوری ہورہی ہے تو روکنے کے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے اب ہم سولر آئزیشن کہ طرف جارہے ہیں، 156 ایسے فیڈرز ہیں جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے وہاں سولر دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب حکمرانوں کی مزید عیاشیاں برداشت نہیں کریں گے، اخراجات کی مد میں کٹوتی کریں گے، سرکاری بجلی کا بل کم کریں گے 20 فیصد تک وصولی نہ ہوئی تو اُسی محکمے سے پیسہ نکلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے اعلی تعلیم کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی جبکہ ہم نے اپنے تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا ہے، حکمران سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ہم نے عوامی بجٹ پیش کیا، جس میں روزگار کا منصوبہ، احساس روزگار اور احساس گھر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ صوبے میں امن وامان بڑا چیلنج ہے، جس پر قابو پانے کیلیے ہم نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پولیس کا بجٹ 7 ارب روپے مختص کردیا ہے۔ جب تک وسائل میں اضافہ نہیں ہوتا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے قانون سازی کرنی ہے جبکہ منشیات فروشوں کے لیے سزائے موت کا قانون لارہے ہیں، اگر کوئی منشیات فروش ہے تو اُس کی نشاندہی کریں تاکہ سخت سزا دے کر ہم اپنی آنے والی نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھ سکیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...