Home سیاست وزیراعلیٰ کے پی کا مستحقین میں امداد کی تقسیم کی تصاویر شائع ہونے پر شدید اظہار برہمی

وزیراعلیٰ کے پی کا مستحقین میں امداد کی تقسیم کی تصاویر شائع ہونے پر شدید اظہار برہمی

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مستحق خاندانوں میں صوبائی حکومت کے عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے کے معاملہ نوٹس لیتے ہوئے اس عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بعض سرکاری حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ایک شفاف طریقے سے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا،مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی اور حکومتی پالیسی تھی کہ عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے اور اسی وجہ سےمیں نے بحثیت وزیر اعلیٰ پیکیج تقسیم کرنے کی کسی تقریب میں شرکت کی اور نہ ہی پیکیج تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پارٹی کی واضح پالیسی کے باوجود چند حکومتی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شائع ہوئیں، جس پر متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف تشہیر کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امداد یا پیکیج کے نام پر کسی کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...