Home sticky post 3 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور نئی وین میں مختصر سفر کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ کلینک آن ویل وین پر سوار ہو کر سٹیج پر پہنچیں،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گاڑی چلائی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلع کے سی ای اوز کو کلینک آن ویل وین کی چابیاں بھی سپرد کیں۔ انہوں نے فیز ٹو کے لیے نئی گاڑیوں اور ان میں موجود جدید طبی آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ادویات، دستیاب میڈیسن اور غذائی قلت کے لیے ایمرجنسی فوڈ کا بھی جائزہ لیا۔

مریم نواز نے کلینک آن ویل کے ڈاکٹرز اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

فورٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران کلینک آن ویل پراجیکٹ سے متعلق معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کے لیے فیز ٹو کے تحت مزید گاڑیوں کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 911 کلینک آن ویل گاڑیاں صحت کی خدمات فراہم کریں گی۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے میں 9 کلینک آن ویل گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں۔

اب تک کلینک آن ویل ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو صحت کی خدمات فراہم کر چکا ہے۔ ڈیجیٹل مائیکرو پلان کے ذریعے یہ وینز گھر گھر خدمات پہنچائیں گی۔ کلینک آن ویل اور دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد سے بڑھ چکی ہے

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...