Home sticky post 4 برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے، وزیراعظم

برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے۔

ملکی صنعتوں کی ترقی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش چیلنجز کے پائیدار حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر صنعتی پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ غیر یقینی صنعتی پالیسیاں ماضی میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہی ہیں۔ موجودہ حکومت ایسی مربوط پالیسی وضع کر رہی ہے جو صنعتوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک کی صنعتی ترقی سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں ،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مؤثر صنعتی پالیسی کے ذریعے ملک کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بحال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...