Home سیاست وزیراعلیٰ پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

مریم نواز کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کیلئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...