Home sticky post 3 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو دی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے، جس کے تحت “عمران خان رہائی فورس” قائم کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورس میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت تمام طبقات شامل ہوں گے، عید کے بعد پشاور میں حلف لیا جائے گا اور پھر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت تشویشناک تھی، جیلر نے مجرمانہ کوتاہی کی جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ حکومت مزید لاپرواہی نہ کرے، پرامن احتجاج کو روکا گیا اور حکومتی رویہ غیر آئینی تھا، اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں اور دہشت گردی کے مقدمات درج کرنا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو نقصان پہنچنے پر محمود خان اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی تھی، تاہم اب آنکھ میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن مسلسل نگرانی ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، خاندان اور وکلا کو آن بورڈ لیا جائے۔

علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ جب وکیل سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق 80 فیصد بینائی متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تو شدید تشویش پیدا ہوئی، علاج میں تاخیر مجرمانہ فعل تھا، اب کچھ بہتری ضرور آئی ہے مگر ابہام باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کا پیغام بھیجا ہے، رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...