Home sticky post 2 رمضان کا چاند آج پشاور میں دیکھا جائے گا، ملک بھر میں روزہ ایک ساتھ ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

رمضان کا چاند آج پشاور میں دیکھا جائے گا، ملک بھر میں روزہ ایک ساتھ ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

Share
Share

[1:51 PM, 2/18/2026] Faheem Abc: اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے خلاف اپیل واپس لے لیں جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں۔جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔
دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ہم نے اس کیس تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا، اس کیلئے مہلت دی جائے، اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سر میں کورٹ م…
[2:16 PM, 2/18/2026] Faheem Abc: رمضان کا چاند آج پشاور میں دیکھا جائے گا، ملک بھر میں روزہ ایک ساتھ ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
فوٹو:فائل
پشاور:رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے اور رمضان المبارک کا چاند آج پشاور میں دیکھا جائے گا، پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قومیں متحد ہوتی ہیں تو ملک آگے بڑھتے ہیں، دشمن چالاک ہے اور دو ممالک ہمارے خلاف مل گئے ہیں، مئی میں اللہ نے ہمیں بنیان المرصوص میں فتح دی، بلوچستان اور اسلام آباد میں حملے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سجدہ ریز لوگوں پر دھماکہ ہوا جو کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، باجوڑ میں مسجد میں دھماکہ ہوا، دشمن کا کوئی ایجنڈا اور سازش پورے پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان وہ بیانیہ ہے جس نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا، عاصم منیر کی قیادت میں فوج اور قوم بیدار ہے، رمضان المبارک آرہا ہے اس کے استقبال کا اہتمام کریں، تمام مکاتب فکر کے علماء ، ماہرین فلکیات اور دیگر ماہرین پشاور پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس بیک وقت منعقد ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ بھی پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کے مطابق چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی ا?نکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...