Home highlight چھ مقدمات کی سماعت: بانی پی ٹی آئی کو عدالت لانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

چھ مقدمات کی سماعت: بانی پی ٹی آئی کو عدالت لانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف چھ کیسز کی سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے، عدالت نے 24 فروری کو تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر شاہنواز رانجھا کو قتل کرنے کی کوشش سمیت دیگر پانچ کیسز کی سماعت ہوئی جس میں سلمان صفدر نے دلائل دے دیے۔

عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔

عمران خان کی 6 درخواست ضمانتوں پر وکیل سلیمان صفدر نے دلائل دیے اور کہا کہ ماضی میں جب آپ کے پاس پیش ہوا تو ریلیف لے کر گیا تھا، ہم جاگے تو سنا ہے سرکار بھی جاگ گئی ہے، بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی اس عدالت میں پیش ہوئے، توشہ خانہ کا ایک معاملہ اس عدالت میں بھی ہے، 2023ء میں مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا، میری ضمانت کے مستقل ہونے کی سب سے بڑی وجہ سوئی ہوئی سرکار ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ سرکار کی جانب سے کوئی درخواست ہی نہیں دی گئی انٹرم ضمانت میں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا جائے، اگر یہاں کسی وجہ سے پیش نہیں کر رہے تو اڈیالہ جیل بھی ہے، اگر بانی اور بشریٰ بی بی کو پیش نہیں کیا جاتا تو سپرنٹنڈنٹ جیل پیش ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹینشن ہوتی ہے تو ایک آنکھ کی نظر متاثر ہوتی ہے، جو فیصلہ بنتا ہے وہ عدالت آج دے۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ مجھے بتایا جائے میری عدالت میں سے کس کی ضمانت خارج ہوئی؟ سلمان صفدر کی جانب سے 4 آپشن دیے گئے ہیں۔

پراسیکیوشن کی جانب سے تاریخ مانگ لی گئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ مناسب تاریخ دے دیں ہمیں تیاری کرنی ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ حکومت کی مقدمات میں دلچسپی نہیں، مقدمات کے تفتیشی افسران بھی یہاں موجود نہیں ہے، کسی تفتیشی افسر نے مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں کیا۔

عدالت نے 24 فروری کو تمام مقدمات کا ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت مقدمات درج پیں، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں پر ایک مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...