Home sticky post 4 رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

Share
Share

پشاور:رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔

بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ابتدا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ زونل کمیٹی کو بھی 6 شہادتیں موصول ہوئیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...