Home sticky post ٹی 20ورلڈ کپ : پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپرایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی 20ورلڈ کپ : پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپرایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

کولمبو:ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔

پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے میچز کھیلے گا، پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ 21، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔

کولمبو میں آج کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی طرف سے ملے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان آخری گیند تک کریز پر موجود رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔

کولمبو میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز ابتداء میں تھوڑی پریشانی کا شکار دکھائی دیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 5.1 اوورز میں 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بعد ازاں کپتان سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچایا۔

اس کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ 12.1 اوورز میں 107 رنز پر گری، اس مرتبہ سلمان آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں شاداب خان اور اوپنر صاحبزادہ فرحان آخر تک کریز پر موجود رہے، اس دوران صاحبزادہ فرحان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر 100 اور شاداب خان 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...