Home Uncategorized ٹرمپ فائرنگ واقعے کی نقل کرنے والے بچے سوشل میڈیا پرتوجہ کا مرکز بن گئے

ٹرمپ فائرنگ واقعے کی نقل کرنے والے بچے سوشل میڈیا پرتوجہ کا مرکز بن گئے

Share
Share

کمپالا: یوگینڈا میں بچوں کے ایک گروپ نے ایک ویڈیو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہوئی حالیہ فائرنگ کے واقعے کی نقل کرکے سوشل میڈیا پر کافی توجہ مبذول کرالی ہے۔

بچوں کی ٹرمپ پر فائرنگ سے متعلق طنزیہ پرفارمنس میں ایک بچے کو ٹرمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جوش سے اپنی مٹھی کو بند کر کے ’فائٹ‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔

ویڈیو جس میں پنسلوانیا میں ہونے والے اصل واقعے کی حقیقی آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے، پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں کمنٹس موصول ہوچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ واقعے نے کس طرح عالمی سطح پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ویڈیو میں ٹرمپ کی سیکرٹ سروس کے روپ میں کھیلنے والے بچوں نے نقلی گولیوں کے جواب میں اپنی نقلی رائفلوں سے ٹرمپ کو تیزی سے گھیر لیا جبکہ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ٹرمپ کی نقل کرنے والے بچے کو ٹرمپ کی طرح ہی مٹھی ہوا میں اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...