Home نیوز پاکستان جماعت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ مارچ

جماعت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ مارچ

Share
Share

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کا غزہ مارچ۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا محور آزاد فلسطین کا قیام ہے، ہم ظلم کے مقابلے میں مل کر لڑیں گے۔۔ چار دن کی جنگ بندی فلسطین کی جیت اور اسرائیل کی شکست ہے۔ او آئی سی اسرائیل کو دہشتگرد ریاست ڈیکلیئر کرے۔

فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں ہونے والے بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بچوں کا اجتماع پیغام دے رہا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ ہیں، فیصل مسجد کے سامنے ہزاروں کا اجتماع ظالموں کیلئے موت کا پیغام ہے۔۔ ا?ج اسرائیل کی وجہ سے پورا غزہ ملبے کا ڈھیر اور بچوں کا قبرستان بن گیا ہے، تمام ظالموں اور وحشی درندوں کو اس دنیا میں سزا ملنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ترکی اور استنبول کے عوام بھی اسرائیلی ظلم کے خلاف کھڑے ہیں، لندن، واشنگٹن اور دنیا کے باضمیر انسان اہل غزہ کی سپورٹ میں کھڑے ہیں، افسوس ہے کہ عوام غزہ کے ساتھ ہیں جبکہ حکمران بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔چار دن کی جنگ بندی فلسطین کی جیت اور اسرائیل کی شکست ہے۔ او آئی سی اسرائیل کو دہشتگرد ریاست ڈیکلیئر کرے۔

غزہ مارچ مارچ میں ہزاروں بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے بچوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔۔

سراج الحق نے کہا کہ کیا حکمرانوں کو کفن کے بغیر نعشیں نظر نہیں آ رہیں؟ صدر اور نگران وزیراعظم کو یہ مینڈیٹ کس نے دیا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر دو ریاستی حل کی بات کریں۔۔ صدر پاکستان، وزیراعظم یا کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی قومی پالیسی کو تسلیم کرے، اگر ساری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے تو پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

Share
Related Articles

بلوچستان کے رکن اسمبلی اور پی پی رہنما جام مدد علی کی ریلی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر...

پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ طے

اسلام آباد :پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

اسلام آباد:پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض...