Home سیاست انسانی امداد کی رسائی کے لئے پاکستان غزہ میں شدت سے جنگ بندی کامنتظر ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

انسانی امداد کی رسائی کے لئے پاکستان غزہ میں شدت سے جنگ بندی کامنتظر ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفتر خارجہ کاکہناہے کہ انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے کیلئے پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔جبکہ پاکستان نے باضابطہ طور پر برکس میں شمولیت کی درخواست دیدی ہے ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، غزہ بچوں کے لیے سب سے مشکل جگہ بن چکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے پاکستان ڈنمارک، فن لینڈ اور سویڈن سے سیاسی مشاورت کر رہا ہے۔ ڈنمارک کے ساتھ سیاسی مشاورت 21 نومبر کو منعقد ہوئی، سویڈن کے ساتھ سیاسی مشاورت آج منعقد ہو رہی ہے جبکہ فن لینڈ کے ساتھ مشاورت کل ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم یکم اور 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کوپ 28 میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تصدیق کرتی ہوں کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر برکس میں شمولیت کی درخواست دی ہے، پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...