Home sticky post چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، سی پیک پورے خطے کے لیے ترقی کا باعث بنے گا،صدرِ آصف زرداری

چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، سی پیک پورے خطے کے لیے ترقی کا باعث بنے گا،صدرِ آصف زرداری

Share
Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومیں جنگوں سے نہیں بلکہ معاشی ترقی سے اپنے اہداف حاصل کرتی ہیں۔چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، سی پیک پورے خطے کے لیے ترقی کا باعث بنے گا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے پروگرام ورلڈ ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا جو پورے خطے کی ترقی اور روابط کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ جہاں بھی گیا، وہاں کے عوام نے بے پناہ محبت دی۔ انسان کے دل کو محبت سے ہی جیتا جا سکتا ہے اور چین کی عوام کی محبت انہیں بار بار چین لے جاتی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین نے ٹیکنالوجی اور محنت کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ چین کی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور عوام زیادہ خوشحال و مطمئن ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین عملی شراکت دار ہیں اور زرعی، توانائی، ریلوے، تعلیم، صحت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو زرعی خودکفالت حاصل کرنی ہے تاکہ مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ پانی کی بچت، جدید آب پاشی، اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ چین کا جدید ٹرین سسٹم قابلِ دید ہے، اور پاکستان بھی ریلوے شعبے میں چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی بندرگاہیں چین کے لیے قریب ترین ہیں، ان کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی سے پورے خطے میں ترقی اور استحکام آئے گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔

صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر چین کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی چین کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی ہر ملک کا حق ہے، سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، اور ہم پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...