Home sticky post 6 پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت

پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نےگلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومتِ پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنا اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فلوٹیلا عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت کے طور پر انسانی ہمدردی کا مشن تھا پاکستان نے 16 ستمبر 2025 کو دیگر 15 ممالک کے ساتھ مل کر فلوٹیلا کی سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومتِ پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور اس سلسلے میں خطے کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد وطن واپسی کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...