Home sticky post 5 ٹرین حملہ مذمت،چین کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم

ٹرین حملہ مذمت،چین کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم

Share
Share

بیجنگ:چین نے بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹرین حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشترکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ایسے اس قسم کے حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

چین کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے تمام ذرائع استعمال کریں گے تاکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں اور دونوں ممالک کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا اور 190 مسافروں کو بازیاب بھی کرالیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...