Home Uncategorized چائنا اوپن ، آریانا سبالینکا ، میڈیسن کیز پری کی کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی

چائنا اوپن ، آریانا سبالینکا ، میڈیسن کیز پری کی کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی

Share
Share

بیجنگ : بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 26 سالہ آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

آریانا نے امریکا کی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔

امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں 28 سالہ برازیلین حریف کھلاڑی حداد مایا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...